ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کو ممکن بنانا قابل تعریف ،احسن اقبال

Mar 16, 2024

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر منصوبندی احسن اقبال نے اپنی زیرصدارت ادارہ شماریات میں اجلاس ڈیجیٹل مردم 2023 کے کامیاب انعقاد پر ادارہ شماریات کے مبارکباد دی ۔  اجلاس میں ادارہ شماریات کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو ایک جامع بریفنگ دی ۔  اس موقع پر ادارہ شماریات نے مختلف امور، وفاقی وزیر کو بریفنگ دی جن میں  ڈیٹا فیسٹ 2024 کا انعقاد، ، معاشی مردم شماری کی تیاری، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گی اور دیگر امور  شامل ہیں پر بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں، میڈیا سے بات کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہادارہ شماریات کی طرف سے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کو ممکن بنانا قابل تعریف ہے جبکہ انکا کہنا تھا کہ ڈیٹا کسی بھی ملک کی ترقی میں اسٹرٹیجک اثاثہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری سے حاصل ہونے والے ڈیٹا سے فا?دہ اٹھانے کے لیے کام کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں  یقین ہے اس ڈیٹا کی بنیاد پر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے گا۔انکا کہنا تھا کہ ڈیٹا فیصلہ سازی کے معیار کو بڑھائے  گا مردم شماری سیفائدہ  اٹھانے کا وقت آگیا ہے مردم شماری پر قومی اتفاق راے ہوا ہے ،ممیں ڈیٹافیسٹ میں ملک بھر سے لوگوں کوشریک کریں گیانکا مزید کہنا تھا کہ ادارہ شماریات یونیورسٹیوں کے ساتھ بھی روابط کو فروغ دیں گے جبکہ طلبہ اور محققین اس ڈیٹا سے استفادہ کر سکتے ہی۔وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتیجے ہونے آبادی میں اضافے کے رحجان کو خطرناک قرار دیا جو آبادی میں  2.55فیصد اضافہ ہے۔ 

مزیدخبریں