اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے صدر نعیم قریشی کو سال 2024-25 کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سی ایس آر سنٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی کا نیا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے شہری علاقوں میں سبزہ زار کو فروغ دینے، جنگلات کی کٹائی کو روکنے، قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے زیادہ استعمال، نقصان دہ صنعتی اخراج اور شہری فضلہ کو کم کرنے اور تعمیرات، سڑکوں پر گاڑیوں کے اخراج اور بھیڑ کو کم کرنے کے لیے شہروں میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے ان کی برسوں کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے قریشی کو مرکزی قائمہ کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔