پی ٹی آئی ورکرزکا آئی ایم ایف ہیڈ کو ارٹر کے سامنے احتجاج قابل مذمت ، عبداللہ گل 

Mar 16, 2024

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)چیئرمین تحریک جوانان محمد عبداللہ گل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنان کی امریکہ میں آئی ایم ایف کے ہیڈکواٹر کے سامنے احتجاج کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں نے اپنے ملک کے خلاف گاڑیوں پر موبائل اسکرین لگا کر امریکا میں واویلا مچایا۔ ان لوگوں نے افواج پاکستان کی تصاویر لگا کر وہ کام کیا جو ہمارے ازلی دشمن بھارت اور اسرائیل کبھی نہ کر پائے تھے، آج دشمن نے پاکستان مخالفت کے لیے اپنی بی ٹیم کے ذریعے وہ سب کروا دیا جو وہ خواب میں بھی نہ سوچ سکتے تھے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز گل جو کہ امریکی شہری ہے اور پی ٹی آئی کا رہنما ہے نے اس گھنانے مقصد کو لیڈ کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ سب امریکا کی سازش تھی ریاست پاکستان کے خلاف؟ یہ سب ڈرامے ایسے ہی وقت کیوں کیے جاتے ہیں جب پاکستان میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہوں جس سے عوام کا فائدہ ہونے جا رہا ہو۔

مزیدخبریں