وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی ولی عہد نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی، وزیراعظم شہباز شریف نے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت دی۔وزیر اعظم نے ٹیلی فون کال کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد بھیجے گئے مبارکباد کے پیغام پرسعودی ولی عہد کااس پر بھی شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے خادم حرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔پاکستان کے عوام خادم حرمین الشریفین اور سعودی ولی عہد کا احترم کرتے ہیں۔شہباز شریف نے سعودی قیادت اورعوام کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ دعا ہے کہ ماہ مقدس کی بدولت تمام دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن و خوشحالی ہو۔ پاکستانی عوام سعودی شاہی مہمانوں کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دعا ہے کہ ماہ مقدس کی بدولت تمام دنیا کے مسلمانوں کیلئے امن و خوشحالی ہو۔ اس موقع پروزیراعظم نے سعودی عرب کی پاکستان کیلئے غیر متزلزل حمیات اور مدد پر شکریہ ادا کیا۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کی۔