کلر سیداں (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے بنک چوک کنوہا میں ایل پی جی سلنڈرز مہنگے داموں فروخت کرنے اور غیر قانونی پٹرول ایجنسی چلانے پر انہیں سر بمہر کر دیا۔ پٹرول ایجنسی کے مالک نے پٹرول و ڈیزل فروخت کرنے کیلئے غیر قانونی نوزل لگا رکھی تھی۔دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے چوکپنڈوری میں کیلا،سیب اور مرغی مہنگے داموں فروخت کرنے پر دکاندار شہر یار اقبال،رجب علی اورمرغی فروش محمد علی کیخلاف الگ الگ استغاثے مرتب کر کے تھانے ارسال کر دہئے جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔