گوجرخان (نامہ نگار)گورنمنٹ پنجاب کے حکم کے مطابق آئی جی پنجاب،ایڈیشل آئی جی ٹریفک،چیف ٹریفک راولپنڈی کی ہدایت کی روشنی میں،ڈی ایس پی ٹریفک گوجرخان اور ٹریفک انچارج انسپکٹر ملک غفار ہمراہ بلال قریشی،احتشام، افضال بٹ،عمران،مرزاشکیل ودیگر کا گوجرخان میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، ٹریفک پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے شہر بھر میں جگہ جگہ کھڑے موٹر سائیکل،رکشوں کو ہٹاکر انھیں تھانے بندکروادیا جس کے باعث شہر بھر میں جگہ جگہ متاثر ہونے والی ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی عوام نے ٹریفک پولیس اور عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیاٹریفک پولیس افسران نے کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانگی کو متاثر کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی کسی صورت ٹریفک کی بحالی میں تجاوزات اور جگہ جگہ کھڑے موٹر سائیکل اور رکشوں کو نظر انداز نہیں کیاجائے گا
گوجرخان میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد موٹر سائیکل ،رکشے بند
Mar 16, 2024