ویمن لائبریری قائم کرنے کی طرف پیش قدمی’’ ا ے سی بازی لے گئے

گوجر خان ( نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مراد حسین نیکوکار و کی کاوشوں سے چلڈرن پارک  کے کشادہ ہال میں طالبات اور خواتین کے لیے انتہائی جدید ترین لائبریری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو تکمیل کے اخری مراحل میں ہے ۔ کتب خانے میں لگ بھگ پانچ ہزار مذہبی،تاریخی و ادبی موضوعا ت کے ساتھ ساتھ دیگر علوم پر مشتمل کتب دستیاب ہوں گی۔ انچارج لائبریری بھی خاتون ہوں گی اور خواتین ہی کے لیے یہ مختص ہوگی اور اس کی انتظامی کمیٹی عوام میں سے بنے گی جس کو اسسٹنٹ کمشنر خود دیکھیں گے یہ لائبریری جدید کمپیوٹر سسٹم سے لیس ہوگی اور اس میں ہزاروں کی تعداد میں ای کتب بھی موجود ہوں گی۔ جو بوقت ضرورت ریسرچ سکالرز اور دیگر تحقیقی اداروں کے لیے معاون ہوں گی اسسٹنٹ کمشنر نے اس لائبریری کے لیے کتب کی دستیابی اور دیگر امور میں نامور ادیب افسانہ و ناول  نگار حکیم عبدالرف کیانی سے مشاورت کی اور لائبریری ہال کا دورہ کیا اس کی تکمیل اور ڈیزائننگ کے ساتھ لائبریری کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ عنقریب لائبریری خواتین کے لیے کھول دی جائے گی۔ اس کے دیگر انتظامی امور میں صدف کاظمی میو نسپل آفیسر ر بلدیہ اسسٹنٹ کمشنر کے معاون خاص ہیں ۔عوامی حلقوں نے میاں مراد حسین نیکہیں نیکوکا رو کی اس کاوش کو بے حد سراہا ہے۔ انہوں نے لائبریری کا قیام اور  بالخصوص خواتین  کے لیے لائبریری کی سہولت مخصوص کو احسن اقدام قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن