بوچھال کلاںـ( نامہ نگار)حکومت پنجاب کا نگہبان رمضان راشن پیکج کس حساب سے بنایا گیا ہے عوام سرپا احتجاج بن گئے تفصیل کے مطابق حکو مت پنجاب نے نگہبان رمضان پیکج شروع کر رکھا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ راشن گھر گھر پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا مگر انتظامیہ نے راشن لینے کے لئے عوام کو ناکوں چنے چبوائے جا رہے ہیں سارا دن شناختی کارڈ لئے خواتین انتظامیہ کے پیچھے ہوتی ہیں اور انہیں یونین کونسل یا کسی سکول میرج ہال مین لائنوں میں کھڑا کیا جاتا ہے جب ان کی باری آتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ ان کے شناختی کارڈ پر راشن نہیں آیا جس پر عوام احتجاج کرتے ہیں عوام کی بڑی تعداد نے ارباب اختیار ستنوٹس لینے اور اس سکیم کے بجائے عوام کو مارکیٹ میں اشیاء سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔