گوجرخان (نامہ نگار)ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کی کارکردگی رپورٹ جنوری، فروری 2024جا ری، دو ماہ میں ہسپتال میں مجموعی طور پراو پی ڈی میں 58298 مریضوں کا چیک اپ جبکہ شعبہ ایمرجنسی میں 7614 مریضوں کا علاج کرتے ہوئے وارڈز میں 1497 مریضوں کا داخلہ بھی ہوا اور آپریشن تھیٹر میں 468 مریضوں کے بڑے چھوٹے آپریشن کیے گئے ایم ایس ڈاکٹر سرمد کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کوارٹر ہسپتال تحصیل بھر کے عوام کی بنیادی صحت کا مرکز ہے اور ہم یہاں دستیاب وسائل اور سہولیات سے عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہیں تمام شعبہ جات کی کارکردگی تفصیل کے ساتھ میڈیا کو مہیا کی گئی ہے عوام کو اگر کسی بھی شعبہ میں شکایت ہو تو وہ مجھ سے میرے آفس میں رابطہ کریں میرے آفس کے دروازے عوام کی خدمت کے لیے کھلے ہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر کی جانب سے میڈیا کو مہیا کی گئی تفصیلات میں سب سے زیادہ خواتین مریضوں کو چیک کیا گیا جس میں گائنی اور ویل ویمن کلینک شامل ہیں جبکہ خواتین مریضوں کی تعداد لگ بھگ 14000 ہے جنرل او پی ڈی میں 12223،ہیپاٹائٹس کلینک میں 4605، چائلڈ سپیشلسٹ ڈیپارٹمنٹ میں 7640، سکن او پی ڈی میں 3559، سرجری ڈیپارٹمنٹ میں 1617 کا چیک اپ اور 130 مریضوں کے آپریشن، آرتھو او پی ڈی میں 2605 چیک اور 92 مریضوں کے آپریشن کیے گئے اسی طرح دیگر شعبہ جات جن میں آنکھوں،دانتوں،ای این ٹی،کارڈیالوجی،میڈیکل سپشلسٹ،نیورسرجری،فزیوتھراپی،این سی ڈی کلینک، مینٹل ہیلتھ کلینک،ٹی بی کلینک اور طب حکیم کلینک شامل ہیں تمام کی او پی ڈیز میں ہزاروں مریضوں کو چیک کیا گیا اور آپریشن کیے گئے اسی طرح لیبارٹری میں 18614 لیب ٹیسٹ، ایکسرے ڈیپارٹمنٹ میں 2846 ایکسرے جبکہ الٹراساونڈ ڈیپارٹمنٹ میں1849 الٹراساونڈ کیے گئے ای پی آئی ڈیپارٹمنٹ میں بچوں کو 2591 حفاظتی ویکسین لگائی گئی 414 خواتین کو فیملی پلاننگ کی سروسز،115 میڈیکل لیگل رپورٹ اور 4 پوسٹمارٹم کیے گئے ہیں