ڈاکٹرانعم مشتاق کے زیراہتمام خاندانی منصوبہ بندی کے کیمپ کااہتمام

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ بہبودی آبادی ٹیکسلاکی جانب سے ڈاکٹرانعم مشتاق نے اپنی ٹیم اور دیگرسٹاف کے ہمراہ موبائل سروس یونٹ کے ذر یعے موضع جنڈبسال کے علاقوںمیںفیملی پلاننگ کے  تحت خاندانی منصوبہ بندی کے کیمپ کااہتمام کیا،جس میںمختلف علاقہ جات سے آئی ہوئی خوا تین مریضوںاوربچوںکوفری چیک اپ کرنے کے ساتھ ساتھ فری ادوایات فراہم کی گئیں،اس موقع پرمیڈیاء سے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرانعم مشتاق نے بتایاکہ دوردرازکے دیہاتی علاقوںکے عوام کو محکمہ بہبودآبادی کی طرف سے علاج معالجہ اورفری اد ویات کی فراہمی کامقصدانکی صحت کاخیال رکھنا ہے ،انہوںنے بتایاکہ ہمارے موبائل سروس کیمپس کی بدولت سینکڑوںمریضوںکوفری چیک اپ اورادوا یا ت ملتی ہیں،جس سے کافی تعدادمیںلو گ مستفیدہو تے ہیں،انہوںنے فیملی پلاننگ کے آگاہی پروگر ا م سے گفتگوکرتے ہوئے خواتین پرخصوصاًزور د یتے ہوئے کہاکہ ہماراکام تودوائی دیناہے،مگراپنی صحت کامستقل بنیادوںپرخیال رکھنایہ آپ لوگو ں کی اپنی ذ مہ داری ہے،ہم آپ کوہمیشہ آگاہی فراہم کرتے آئے ہیں،اب اس پرعمل کرکے آپ اپنے کنبہ اورگھرانے کوصحت منداورخوشحال گھرانہ بناسکتے ہیں،انہوںنے فیملی پلاننگ کے حوالے سے کافی مد دگارٹپس خواتین وحضرات کوفراہم کیں،دریںاثناء ہل علاقہ نے محکمہ بہبود آبادی ٹیکسلا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی ایسے کیمپس منعقد ہونے چاہئیں۔

ای پیپر دی نیشن