بیول(نامہ نگار) اسامہ سرور اور راجہ صغیر کی طرف سے سات کلومیٹر سڑک کی مرمت کی منظوری کا خیر مقدم۔ بیول سموٹ روڈ کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔ اسے بھی فہرست میں شامل کیا جائے ایم این اے راجہ اسامہ سرور ایم پی اے راجہ صغر کی جانب سے حلقے کی بڑی تعداد میں سڑکوں کی منظوری سے جہاں عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اِسی حلقے کی آبادی جو بیول اور سموٹ روڈ پر آباد ہے ۔ اس سڑک کے نام فہرست میں نہ ہونے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہیں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بیول سموٹ روڈ کو بھی اپنی ترجیح میں شامل کریں تاکہ عوام کا مسائل حل ہو سکیں۔