معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کی اڈیالہ جیل منتقلی سمجھ سے بالاتر

گوجرخان (نامہ نگار) جی ٹی روڈ ڈی ایس پی آفس کے عقب میں واقع جوڈیشل لاک اپ عرصہ دراز سے بند، گزشتہ سال ڈسٹرکٹ سیشن جج ملک مشتاق اوجلہ کی ججز کی تقریب میں لاک اپ کو فعال کرنے کے احکامات ہونے کے باوجود تاحال چھوٹے موٹے جرائم میں ملوث ملزمان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا سلسلہ جاری شہری و سماجی حلقوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گوجرخان میں جوڈیشل لاک اپ کی بڑی بلڈنگ کے ساتھ ساتھ عملہ بھی موجود ہونے کے باوجود لڑائی جھگڑے یا پرائس کنٹرول کی خلاف ورزیوں میں گرفتار اور دیگر معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کی اڈیالہ جیل منتقلی سمجھ سے بالاتر ہے متذکرہ بالا جرائم کے ملزمان کے لواحقین کے ساتھ زیادتی ہے اس سے ان کے بھاری بھرکم اخراجات اٹھ جاتے ہیں کچھ ایسے افراد ہوتے ہیں کہ جن کی رہائی کے بعد ان کی فیملی کے پاس اتنے بھی پیسے نہیں ہوتے کہ وہ راولپنڈی اڈیالہ جاکر اپنے بندے کو لیکر آ سکیں ہوشربا مہنگائی کے اس دور میں انہیں قرض لیکر وہاں جانا پڑتا ہے شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشل لاک اپ کو فعال کروایا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو اذیت سے دوچار ہونا نہ پڑے 

ای پیپر دی نیشن