جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مذمتی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف تشدد کے خلاف پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی مذمتی قرارداد اکثریت رائےسےمنظور کرلی گئی ۔
 قرارداد میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسلامو فوبیا پر خصوصی نمائندہ مقرر کرنے اور اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔یہ قرارداد ایسے وقت میں منظور کی گئی ہے جب 15 مارچ کو اسلام فوبیا کی روک تھام کے لیے عالمی طور پر منایا جاتا ہے۔گزشتہ روز جنرل اسمبلی میں منیر اکرم نے قرار داد پیش کی جس میں زور دیا گیا کہ اسلامو فوبیا کے پھیلاؤ کو تسلیم کرنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلمانوں کو اب بھی امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔منیر اکرم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا اسلام کے آغاز سے ہی موجود ہے، یہ گہرے خوف اور تعصب سے جنم لیتا ہے، انہوں نے کہا کہ 11 ستمبر 2001 کو نیویارک اور واشنگٹن میں ہونے والے حملوں کے بعد اسلاموفوبیا تیزی سے پھیلنے لگا تھا۔واضح رہےکہ قراردادکےحق میں 113 جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں پڑا ،بھارت سمیت 44 ممالک نےووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن