ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعظم پاکستان میاںشہبازشریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ممبرقومی اسمبلی بیرسٹرعقیل ملک کے تحصیل ٹیکسلاکے مختلف یوٹیلٹی سٹو رزکا دورہ ،بیرسٹرعقیل ملک نے متعدداشیائے خوردنوش کی قیمتیں،کوالٹی،چیک کر نے کے ساتھ ساتھ سستاآٹے کی دستیابی کودیکھتے ہو ئے اطمینان کااظہارکرتے ہوئے لائن میںلگے ہو ئے راشن لینے والے مستحق افراداورعام لوگوںسے ان کے مسائل ومشکلات بھی معلوم کیئے،اس موقع پرموجودمیڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے بتایاکہ وزیراعلی پنجا ب مریم نوازشریف کے نگہبان راشن پروگرام کی فراہمی گھرگھرکی جارہی ہے،اوراس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم میاںشہباز شریف کی جانب سے ملک بھرکی عوام کیلئے رمضان پیکج فراہم کرنابلاشبہ ایک انقلابی اقدا م ہے،جس سے عوام کوآٹا،گھی،آئل،دالیں اوردیگرا شیاء ضرور یہ پرخصوصی سبسڈی دی جارہی ہے،ا نہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی بنی ،ہمیشہ عوامی مفادکومدنظررکھتے ہوئے عملی اقدامات کیئے گئے ،ا یک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ مجھے ا حساس ہے کہ نگہبان راشن پروگرام کی تقسیم کارکے سلسلہ میںکافی مسائل پائے جاتے ہیں،لیکن اس میںہماراکوئی قصورنہیں،کیوںکہ وہ بے نظیرانکم سپو ر ٹ پروگرام اورنادراکے تحت جومستحق افرادکی لسٹیں تیارکی گئی تھیں،ان کے مطابق ہی راشن گھر گھر پہنچایا جارہاہے،لیکن میںنے اپنے حلقے کی عوام کے اس مسلہ کوحکومت پنجاب تک پوری ایما ند اری اورذمہ داری سے پہنچادیاہے،ایک اورسوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ ابھی ہماری حکومت بنے ہوئے چنددن ہی گزرے ہیںتورمضان شر یف شروع ہوگیا،اورہماری تمام ترسرگرمیا ں ر مضا ن پیکج کی جانب مرکوزہوگئیں،مگربہت جلدانشاء اللہ چو ک ختم نبوت ؐپرریڑھی ،رکشہ اورتجاوزات کے حوا لے سے ایک مکمل حکمت عملی کے تحت کاروائی عمل میںلائی جائے گی،انہوںنے بتایاکہ شہرکے دیگرتما م ترمسائل کے حل کیلئے میری انتظامی اداروںکے ساتھ میٹنگزکاسلسلہ جاری ہے،ویسے بھی صاف خو بصورت پنجاب کی مہم شروع ہونے والی ہے،تو ہمار ے شہرکی خوبصورتی کیلئے بھی قابل قدراقدامات کیئے جائینگے ،انہو ںنے کہاکہ ہمارامقصدکوئی ذاتی مفادیالالچ ہرگزنہیں،بلکہ ہم ہرسطح پررمضان کے بابرکت مہینے میںعوامی خدمت کرکے دعا ئیں حاصل کرنے کاجذبہ رکھتے ہیں،اس موقع پرملک طاہرمحمود،راجہ حفیظ الرحمن ترک،اشفاق احمد اعو ان ھزاروی کے علاوہ ٹیکسلاشہرکے دیگرسرکردہ لوگ بھی موجودتھے۔