انسداددہشتگردی عدالت،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

انسداددہشتگردی عدالت نے3مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں 20اپریل تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان عدالت میں پیش ہوئی۔  عدالت نے پولیس کو مقدمات کا چالان جلد پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔ علیمہ خان اور عظمیٰ خان پر تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن میں دو مقدمات درج ہیں۔

ای پیپر دی نیشن