کلرسیداں(نامہ نگار)جماعت اسلامی کے رہنما را جہ تنویر احمد نے زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک میں آٹھ اور بیس تراویح کی بحث میں الجھنے کی بجائے جتنی وہ پڑھ سکتے ہیں وہ خشوع و خضوع سے ادا کریں رمضان کی فیوض و برکات سمیٹنے کے لیئے آگے بڑھیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد بلال کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان میں قرآن اترا اس کے شکرانے میں ہر مسلمان کو عبادت کا خاص اہتمام کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے لیئے مارچ کرنے والی این جی اوز نے آج غزہ میں بربریت پر اپنے لب سی رکھے ہیں غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے اغیار کو چھوڑیں مسلمان حکمران بھی تماشائی بنے ہوئے ہیں ان کی یہ بے حسی و بے بسی مسلمانوں کی بربادی کی اصل وجہ ہے انہوں نے زور دیا کہ امت اجتماعی توبہ کرے خود کو دامن مصطفی سے وابستہ کرے تو ہم آج بھی دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔
عوام رمضان کی فیوض و برکات سمیٹنے کیلئے آگے بڑھیں،راجہ تنویر
Mar 16, 2024