کلرسیداں(نامہ نگار)معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی نے کہا کہ رمضان خود کو بھوکا پیاسا رکھنے کا نام نہیں بلکہ رمضان کا تقاضا ہے ہم اس ماہ کو عبادات میں بسر کریں قران مجید کی تلاوت کثرت سے کریں نماز کو قائم کریں اور اپنے اردگرد لوگوں کا بھی احساس کریں ایک دوسرے کی مدد کریں دوکاند ار ا س ماہ کو عارضی کمائی کہ بجائے لوگوں کو اشیا ئے ضروریہ سستے داموں مہیا کرکے آخرت کی کامیابیاں سمیٹ لیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجہ ندیم احمد کے بچوں کی سنت عقیقہ کے موقع پر ان کی رھائشگاہ بھٹھی میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں الخد مت فاونڈیشن کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین ،شیخ ساجد الر حما ن،راجہ طلال خلیل،چوہدری خضران لطیف،حاجی غلام ظہیر،ٹھکیدار محمد بشارت اعوان،راجہ علی اصغر کیانی،چوہدری توقیراسلم،عاقب علی۔راجہ ارسلان ایڈووکیٹ،محمد صدیق خان،محمد اسحاق، چوہدری الفت حسین،اکرام الحق قریشی،جا وید اقبال،انوار الحق راجہ،طاہر محمود مغل،محمد منیر چشتی،حاجی زاہد اقبا ل،چوہدری محمد احسان،راجہ عثمان مانی،راجہ جاوید اشرف،ساجد بٹ، وحید بھٹی،راجہ ناصر منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔