کشف فانڈیشن کے زیراہتمام کشف ویمن انٹرپرینیور شپ ایوارڈ2024 کا انعقاد 

 اسلام آباد(خبرنگار)کشف فانڈیشن کے زیرا ہتمام کشف ویمن انٹرپرینیور شپ ایوارڈز 2024 کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل کاروباری خواتین کو سراہنا اور ان کی کامیابی کا جشن منانا تھاتقریب کے مہمان خصوصی پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی اسکینلون نے کہا کہ یہ صرف ایک ایوارڈز نہیں بلکہ ہمت، جدت طرازی، ثابت قدمی اور معیشت میں کاروباری خواتین کے کردار کا اعتراف بھی ہے۔ آج ہم نے یہاں جو کہانیاں سنیں وہ ان خواتین کی غیرمعمولی کامیابیوں کا ثبوت ہے جنہوں نے خواب دیکھنے کی ہمت کی، ثابت قدمی سے مشکلات کا مقابلہ کیا، تبدیلی کے لیے طاقتور قوت کے طور پر ابھریں اور روایتی اصولوں کو ماننے سے انکار کیا۔ ایوارڈزکی یہ تقریب ان خواتین کی کامیابیوں کا اعتراف ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن