اسلا م آباد (نمائندہ خصوصی) معروف موبائل نیٹ ورک آپریٹر زونگ فورجی اور ڈیجیٹل مالیاتی سروسز فراہم کرنے والے جے ایس زندگی (JS Zindigi) نے مائی زونگ ایپ(MZA)میں بینکنگ بطور سروس(BaaS) پیش کرنے کے لیے شراکت داری کا اعلان کیاہے ۔ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کی باقاعدہ تقریب زونگ فورجی کے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں زونگ فورجی کے چیف فنانشل آفیسر مسٹر ہوانگ زیڈونگ اور جے ایس زندگی کے سی ای او نعمان اظہر نے دستخط کیے۔جے ایس زندگی پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی سروسز فراہم کرنے والا ادارہ ہے، جوجدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ایک سرشار ٹیم کی مدد سے اپنے اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدر پیدا کرنے اور معاشرے میں ذمہ دارانہ شراکت کے لیے اعلیٰ ترین اخلاقی معیارات کو برقرار رکھتے ہوئے ،موبائل والیٹ اور ڈیجیٹل بینکنگ سروسز کا ایک جامع حل پیش کرتا ہے۔
زونگ فورجی اور جے ایس زندگی کے مابین مائی زونگ ایپ میں بینکنگ ایز اے سروس کا معاہدہ
Mar 16, 2024