نقب زنی میں ملوث17ملزمجوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل

Mar 16, 2024

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ضلع کچہر ی راولپنڈی کی عدالتوں نے چوری ، ڈکیتی، قتل آوارہ گردی ، قمار بازی ، ارادہ ڈکیتی ، شراب، چرس ، افیون، جعلی چیک ، قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے ، سنگین نتائج کی دھمکیاں ،نقب زنی اور راہ زنی کے مقدمات میں ملوث17ملزموں کوجوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھجوادیا  ،9ملزموںکا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ،16ملزموں کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سماعت کیلئے منظور کر کے پولیس کو نوٹس جاری کر کے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ 10ملزموں کی طرف سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منطور کر کے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے، عدالتوں سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے6 ملزموںکے  دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور 2 کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے، ملزموں کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی۔

مزیدخبریں