راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صد ر بیرونی پولیس نے ڈھوک منگا، گورکپور اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس،لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 40گھروں، 18دوکانیں اور58افراد کے کوائف چیک کیے گئے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ سر چ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔