راولپنڈی ( سٹا ف رپو رٹر ) راولپنڈی شہر اور پوٹھوہار کی ادبی شناخت ساری دنیا میں جانی،مانی جاتی ہے ۔ اس شہر کا اپنا ایک قدیم ، اہم اور بڑا ادبی ورثہ ہے ، مگر رائیٹرز ہاس نہ ہونے کے باعث راولپنڈی کی ادبی سرگرمیاں اور شناخت دونوں خطرے میں ہیں ۔ جو کہ پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے ہر ادب و ادیب دوست کے لئے باعث ِتشویش صورتحال ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے معروف شاعر وادیب ، رائیٹرز موومنٹ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سابق سیکرٹری حلق ارباب ِذوق راولپنڈی احمدرضاراجا نے کہا وزیر ِاعلی پنجاب محترمہ مریم نواز اور وزیر ثقافت پنجاب محترمہ عظمہ بخاری سے ہمارا بھرپور مطالبہ ہے کہ وہ ذاتی طور پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے راولپنڈی اور خط پوٹھوہار کے شاعروں اور ادیبوں کے دیرینہ اور جائز مطالبہ کو تسلیم کریں اور راولپنڈی میں رائیٹرز ہاس کے قیام کے خواب کو جلد از جلد حقیقت میں بدلیں ۔ احمدرضاراجا نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں انجینیئر قمر الاسلام راجہ ، ملک ابرار احمد اور بیرسٹر عقیل ملک کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے تاکہ انکے شہر راولپنڈی اور خط پوٹھوہار کا ادبی ورثہ مثر انداز میں محفوظ رکھا جا سکے اور ادبی سرگرمیاں پوری آب و تاب کے ساتھ رواں رکھی جا سکیں جو کہ شہر بھر میں کوئی ادبی جگہ میسر نہ ہونے کے باعث شدید بری طرح متاثر ہیں۔