مونس الہیٰ کی انٹرپول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب

Mar 16, 2024 | 13:31

منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے مونس الہیٰ کی انٹر پول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں عدالت نے مونس الہٰی کی انٹر پول پولیس کے ریڈ نوٹسز سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ کی ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی پر دستخط کروانے کی ہدایت بھی کی۔تحریری حکم کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹ کاغذات نامزدگی پر دستخط کروانے کے حکم پرعملدرآمد کروائے۔

مزیدخبریں