شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال سے پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ کسی جمہوریت پسند کیلئے قابل قبول نہیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی فتح کو دھاندلی سے شکست میں بدلا جا رہا ہے پارٹی رہنماؤں پر اندھا دھند مقدمات درج کئے جارہے ہیں کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا احتجاج سے روکنے کیلئے ہر طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں اگر ملک کو آگے لیکر چلنا ہے تو تعصب پر مبنی سیاست کی روش چھوڑ نی پڑے گی ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملکی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا وہ ملکی سیاست کی اٹل حقیقت اور سب سے بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں جنہیں بے بنیاد جھوٹے