شرقپورشریف (نامہ نگار) سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزہرا کی سیرت مقدس مسلمان خواتین کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلامی تعلیمات اور سیدہ فاطمہ کی روایات پر عمل سے عورت کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کر سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں محمد صالح شرقپوری نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دور حاضر میں عورت اگر پریشانی اور مصائب و مشکلات میں مبتلا ہے تو اس میں زیادہ قصور ہمارا اپنا ہے۔