سینیٹ انتخابات سے متعلق امیدوار فائنل، بیرسٹر گوہر کی میڈیا سے گفتگو

Mar 16, 2024 | 16:00

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کی ہے، جس میں انہوں نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ انتخابات پربات ہوئی۔پی ٹی آئی کے چئیرمین کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے امیدوار فائنل کر لیے ہیں، دسمبر میں مخصوص نشستوں سے متعلق فہرست آر او کے پاس جمع کروائی ہے۔جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے سے متعلق چئیرمین پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ساتھ ہی بیرسٹر گوہر نے امید کا اظہار بھی کیا اور کہا امید ہے، سپریم کورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی۔جبکہ آئی ایم ایف خط سے متعلق چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف خط میں یہ نہیں لکھا کہ پاکستان کوامداد نہ دیں، خط میں آئی ایم ایف کو اس کی ذمہ داریاں یاد کروائی ہیں۔

مزیدخبریں