برازیلی صدر لوئیلا ڈا سلوا ایٹمی پروگرام کے معاملے پربات چیت کے لیے دو روزہ سرکاری دورے پر ایران پہنچ گئے

تہران ائیر پورٹ پر ایرانی وزیر خارجہ نے برازیلی صدر کا استقبال کیا ۔ لوئیلا ڈا سلوا کے ساتھ برازیلی تاجروں اور سرمایہ کاروں کا ایک وفد بھی ایران آیا ہے ۔ برازیلی صدر کے دو روزہ سرکاری دورے کا مقصد ایرانی جوہری پروگرام پر پیدا ہونیوالے تنازعے کے حوالے سے  تبادلہ خیال کرنا ہے ۔ برازیل اور ترکی کی کوشش ہے کہ ایران پر سلامتی کونسل کی سخت پابندیاں عائد نہ کی جائیں اور اس کے لیے یہ دونوں ملک  ثالثی کی پیش کش بھی کر رہے ہیں ۔ ترک صدر عبداللہ گل بھی کچھ عرصہ قبل ایران کا دورہ کر چکے ہیں ۔  

ای پیپر دی نیشن