برطانیہ کے نو منتخب وزیر خارجہ ولیئم ہیگ نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام کے بارے میں ایران کا رویہ عالمی برادری کے لیے ناقابل قبول ہے۔

May 16, 2010 | 19:46

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اقوام متحدہ کے قوانین کے خلاف ورزی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ کی اولین ترجیح یہ ہے کہ ایران کو ایٹمی  سرگرمیوں سے باز رکھا  جائے اور  اس مقصد کیلئے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی بھی پرزور حمایت کی جائے گی ۔ افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں برطانوی فوج کی موجودگی پر مخلوط حکومت میں شامل دونوں جماعتیں متفق ہیں ۔ برطانیہ افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ۔ دونوں اتحاد جماعتیں افغان پالیسی کے حوالے سے ہم آہنگی سے آگے بڑھیں گی۔ ولیئم ہیگ نے  کہا کہ  افغانستان سے برطانوی فوج کی واپسی کیلئے کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی جائے گی۔
مزیدخبریں