یہ بات امیر حیدرخان ہوتی نے پشاور میں سابق صوبائی وزیر حبیب اللہ کنڈی کی اے این پی میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انھوں نے کہا کہ صرف وسائل حاصل کرنا ہمارا مقصد نہیں بلکہ وسائل کا صحیح طریقے سے استعمال اصل نصب العین ہے ۔انکا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کا بجٹ گزشتہ سال کی نسبت چالیس فیصد زیادہ ہوگا ۔اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی صدر افراسیاب خٹک نے کہا کہ اٹھارھویں ترمیم بڑی کامیابی ہےاور اسی ترمیم کے تحت اگلے دوسال میں پچیس وزراء وفاقی حکومت سے کم ہوجائینگے جس کے بعد یہ وزارتیں صوبوں کے حوالے کردیں جائینگی ۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہزارہ کے لوگوں کے ساتھ غیرمشروط طور پر بات کرنے کے لئے تیار ہے ۔