کراچی پریس کلب کے سامنے کئے گئے مظاہرے میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کی شدید مذمت کی گئی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی رہنما صدیق راٹھور کا کہنا تھا کہ گستاخی کے ذمہ داروں کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اُنہوں نے مسلمان ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ انٹرنیٹ پر گستاخانہ خاکوں کی مجوزہ نمائش روکنے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔