وقت نیوز سےفون پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کہا کہ پنجاب بینک سکینڈل میں چودھری پرویز الٰہی اور مونس الہٰی کے خلاف اتنے ثبوت موجود ہیں کہ کسی وعدہ معاف گواہ کی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس سکینڈل کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے خودایکشن لیا ہے اور پنجاب حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ۔ دوسری جانب مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما سینیٹرپرویزرشید کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ قاف کی قیادت دوسروں پر کیچڑ اچھال کر خود کو بے گناہ ثابت نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی بے قصور ہیں تو وہ ملک سے فرار کیوں ہوگئے ، انہیں چاہیے کہ وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔