افغانستان میں جھڑپیں‘ 30 طالبان شہید‘ 5 گارڈز ہلاک

کابل (اے ایف پی) افغانستان میں اتحادی افواج کی کارروائیوں میں کمانڈر سمیت تیس طالبان شہید ہوگئے جبکہ طالبان حملے میں 5 سکیورٹی گارڈز بھی مارے گئے۔افغان حکام کے مطابق ہلمند صوبے کے سنگین ضلعے میں افغان اور نیٹو افواج کے چھاپے کے دوران جھڑپ میں 10 طالبان شہید ہو گئے۔ گورنر کے ترجمان داود احمدی کے مطابق چھاپے کے دوران طالبان کمانڈر ملا محمد حسن کو گرفتار بھی کیا گیا۔ غزنی میں طالبان نے گاڑی پر حملہ کرکے پانچ سکیورٹی گارڈز کو ہلاک کر دیا۔ افغان وزارت داخلہ حکام کے مطابق افغان پولیس نے حملہ کرنے والے طالبان کا پیچھا کرکے 6 کو شہید کر دیا۔ ادھر ننگر ہارکر کے ضلعے سرخ میں اتحادی فوج کے چھاپے میں 8 طالبان شہید ہو گئے جبکہ دو گرفتار کیاگیا۔ اس سے ایک روز پہلے نیٹو فوج نے سرخ میں ہی چھاپے میں 8 طالبان کو شہید کر دیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شہری ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...