بھارتیہ جنتا پارٹی اورانڈین نیشنل کانگریس سمیت بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کر تے ہوئےحکومت سے یہ اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے،کولکتہ سمیت مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پرنکل آئے۔ جبکہ مظاہرین نے حکمران جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی اور وزیر اعظم من موہن سنگھ کے پتلے بھی جلائے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کودھمکی دی ہے کہ اگرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو وہ مظاہروں کا سلسلہ مزید تیزکردیں گے۔