ذرائع کے مطابق تحصیل صافی کے علاقے قندھارو میں بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ زخمی ہونے والےشخص کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعہ کے بعد مہمند ایجنسی کے علاقوں تحصیل صافی اور بائیزئی میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کاسرچ آپریشن جاری ہے۔