لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعےت اہلحدےث پاکستان کے مرکزی سےنئر نائب امیر علامہ زبےر احمد ظہےر کی قیادت میں مختلف مذہبی جماعتوں کے علماءنے ملک گیر ”تحفظ پاکستان“ مہم چلانے کا اعلان کر دیا۔ جس کے دوران سیمینارز‘ کانفرنسز‘ جلسے جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ یہ اعلان گزشتہ روز جامعہ مدنیہ مخدوم آباد میں ایک کانفرنس کے دوران کیا گیا جبکہ اس موقع پر مولانا عبدالستار خان نیازی‘ مولانا عبدالحفیظ اوکاڑی اور دیگر بھی موجود تھے۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ آج پاکستان کو دشمنوں کی جانب سے جتنے بڑے خطرات کا سامنا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں اور دوسری طرف پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو بھی سازش کے تحت خراب کیا جا رہا ہے۔ ان حالات میں ہم یہ سمجھتے ہیں کہ علماءکی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے تحفظ کیلئے میدان میں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی یہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور ہم اپنی جانوںکے نذرانے دیکر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی حفاظت کرینگے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے سکیورٹی اداروں کا بھی ساتھ دیں گے۔
تحفظ پاکستان مہم