پاک امريکا مذاکرات کے نتيجے ميں نيٹو سپلائی آئندہ ہفتےبحال ہونے کا امکان ہے۔ غیرملکی خبررساں ایجنسی

May 16, 2012 | 10:50

سفیر یاؤ جنگ
غير ملکی خبررساں ايجنسی سے بات کرتے ہوئے امريکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پاک امريکا مذاکرات کے نتيجے ميں نيٹو سپلائی کی بحالی تقريبا يقينی ہوچکی ہے،تاہم نيٹو سپلائی بحالی سے متعلق کوئی حتمی معاہدہ نہيں ہوا.امريکی عہدے دارکے مطابق امريکی فوج کو سامان افغانستان پہنچانے کيلئے زائد قيمت ادا کرنا پڑسکتی ہے،دوسری جانب واشنگٹن ميں پريس بريفنگ کے دوران ترجمان پينٹاگون جارج لٹل نے کہا ہےکہ نيٹو سپلائی سے متعلق پاکستان سے بات چيت جاری ہے،اميد ہے کہ افغانستان کيلئے جلد نيٹو سپلائی بحال ہوجائے گی.ترجمان پيٹناگون کا کہناتھاکہ نيٹو سپلائی امريکا کيليے بہت اہميت کی حامل ہے.ايجنسی نے پاکستان کی شگاگو ميں نيٹو کانفرنس ميں شرکت کو پاک امريکا تعلقات کی سرد جنگ سے واپسی کی علامت قراردیا ہے۔ ایجنسی کےمطابق پاکستان ماضی کی طرح نومبر ميں ہونے والے سلالہ چيک پوسٹ حملے پر امريکا سے معافی اور ڈرون حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا رہے گا.
مزیدخبریں