سازش کے تحت دینی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی: ابتسام الٰہی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ حافظ ابتسام الٰہی ظہیر نے الزام عائد کیا ہے کہ 11مئی کے الیکشن میں ایک سازش کے تحت دینی جماعتوں کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی ہے اور دھاند لی کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں۔ حلقہ این اے 140 میںتاریخی دھاندلی کی گئی اور متحدہ دینی محاذ کے انتخابی نشان سیڑھی کو لاﺅڈ سپیکر میں تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کے نفاذ کے لئے کام کرنے والی تحریکوں کو ایک منظم دھاندلی سے مایوس نہیں ہونا چاہئے اور غلبہ دین کے لئے اپنی کوششوں کو جاری وساری رکھنا چاہئے کیونکہ ہماری منزل اسلامی انقلاب ہے اور ہم زندگی کی آخری سانس تک اسلامی انقلاب کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن