سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر کو شیری رحمن کی جگہ امریکہ میں پاکستانی سفیر بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد (آن لائن) سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر کا امریکہ میں شیری رحمن کی جگہ پاکستانی سفیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاض کھوکھر جو کہ چین امریکہ اور بھارت میں بطور پاکستانی سفیر خدمات سرانجام دے چکے ہیں اب انہیں حالیہ انتخابات کے بعد مستعفی ہونے والی شیری رحمن کی جگہ امریکہ میں پاکستانی سفیر تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ریاض کھوکھر کی تقرری کا اعلان میاں نواز شریف کے بطور وزیراعظم عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد متوقع ہے۔

ای پیپر دی نیشن