افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا جاری ‘ مزید 10 فوجی گاڑیاں طور خم کے راستے پاکستان پہنچ گئیں

پشاور(نوائے وقت نیوز)افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء جاری ہے۔ دس فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئیں۔پاکستان کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاءکا سلسلہ جاری ہے۔افغانستان بگرام امریکی بیس کیمپ سے دس امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئیں اور کسٹم کلیرنس کے بعد کراچی بندرگاہ کیلئے روانہ کر دی گئیں۔گزشتہ دو ماہ کے دوران افغانستان سے خیبر ایجنسی کے راستے ساٹھ سے زائد فوجی گاڑیاں اور دیگر فوجی سامان کراچی بندرگاہ بھجوایاجا چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن