کراچی (نوائے وقت نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ جاوید اقبال کی تنخواہ اور مراعات روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ فاضل عدالت کے دو رکنی بنچ نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ ہر ماہ عدالت میں پیش ہوں۔ وفاقی سیکرٹری داخلہ نے عدالت کے روبرو ایک مفرور ملزم کے بارے میں غلط بیان کی تھی۔