کراچی (کرائم رپورٹر) ڈیفنس فیز فور میں مسلح افراد متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نبیل گبول کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کی صبح پیش آیا جس کے نتیجے میں نبیل گبول کی رہائش گاہ کی دیواروں‘ کھڑکیوں اور دروازوں پر گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جو فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔