اسلام آباد(آن لائن) ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمشن افضل خان موجودہ گریڈ میں آج ریٹائر ہوجائیں گے۔ افضل خان کی جانب سے ریٹائرمنٹ سے پہلے گریڈ 22 میں ترقی دے کر ریٹائر کرنے کی درخواست کو الیکشن کمشن زیر غور نہیں لایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمشن کے ممبران کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع کے امکان کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ناقابل قبول قرار دینے کے موقف کے باعث ایڈیشنل سیکرٹری کی جانب سے ایک درخواست الیکشن کمشن کو دی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہیں اگلے گریڈ میں ترقی دے کر ریٹائر کیا جائے لیکن مذکورہ درخواست کو الیکشن کمشن زیر غور نہیں لایا ۔
رےٹائر