اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ جہاں ضرورت پڑی انگوٹھے کے نشان کی تصدیق نادرا سے کرائی جائے گی، انگوٹھے کے نشان کی تصدیق کا فیصلہ الیکشن ٹربیونل کرے گا، نشان کا ریکارڈ ایسے موقع کیلئے ہی مرتب کیا گیا تھا۔ دوسری جانب نادرا نے فنگر پرنٹس کی تصدیق کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔ چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق نادرا کے پاس تصدیق کی صلاحیت موجود ہے۔ بیلٹ پیپرز پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے تیار ہیں۔ الیکشن کمشن نے فیصلہ کرنا ہے کہ انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرانی ہے یا نہیں۔