سپیکرز کے رکن اسمبلی منتخب ہونے پر ان سے کون حلف لیگا؟ آئین خاموش

اسلام آباد (ثناءنیوز) مرکز ،پنجاب و سندھ میں سپیکرز کے بحیثیت نو منتخب ارکان اسمبلی حلف کے حوالے سے آئینی پیچیدگی پیدا ہو گئی ۔ سپیکرز کے دوبارہ رکن منتخب ہونے پر ان سے کون حلف لے گا۔ اس بارے میں آئین خاموش ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نو منتخب قومی اسمبلی کے ارکان سے حلف لیں گی ۔ تاہم فہمیدہ مرزا کے نو منتخب قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف بارے میں پیچیدگی پیدا ہو گئی ہے ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے اس پیچیدگی کا اعتراف کیا اور کہا ہے کہ صورت حال اس لئے پیدا ہوئی ہے کہ کیونکہ اس سے قبل کوئی بھی سپیکر دوبارہ رکن منتخب ہو کر نہیں آ سکا تھا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ نظام سہولت کے لئے ہوتا ہے اس بارے میں راستہ نکال لیا گیا ہے اور جس وقت سپیکر نو منتخب اراکین سے حلف لے رہی ہوں گی ساتھ وہ بھی حلف اٹھا رہی ہوں گی ۔یہی صورت حال پنجاب اور سندھ میں درپیش ہو گی کیونکہ تحلیل پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا محمد اقبال اور سندھ اسمبلی کے سپیکر نثار احمد کھوڑو جو نو منتخب اراکین سے حلف لیں گے اور خود بھی دوبارہ منتخب ہوئے ہیں ۔ آئینی ماہرین کے مطابق مستقبل میں اس معاملے کو واضح طور پر طے کرنا ضروری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...