لاہور (سٹاف رپورٹر) مزنگ کے علاقے میں 4 منزل الیکٹرونکس اشیا کے گودام میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کے ریفریجریٹر جل گئے تاہم آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ آگ بجھانے کی کوششوں میں 2 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔ آگ لگنے سے ارد گرد کی دکانوں میں بھی بھگدڑ مچ گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ 4 منزلہ عمارت کے بیسمنٹ میں لگی جس میں 350 فریزر موجود تھے۔ آگ لگنے سے تمام سامان جل گیا جبکہ بیٹسمنٹ کا راستہ بہت تنگ ہونے کی و جہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آئیں۔
گودام / آتشزدگی