وانا میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن سلمان سرور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

وانا میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن سلمان سرور فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

May 16, 2013

لاہور (آئی اےن پی) وانا میں شدت پسندوں کیخلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن سلمان سرور کو فوجی اعزاز کے ساتھ گارڈن ٹاﺅن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا‘ کیپٹن سلمان سرور پولیس کے ایس پی افسر امتیاز سرور کے اکلوتے صاحبزادے تھے۔ شہید کی نماز جنازہ گارڈن ٹاﺅن کے بابر بلاک میں ادا کی گئی جس میں فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران و جوانوں‘ ان کے عزیز و اقارب‘ سیاسی شخصیات کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری‘ آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگر کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی۔ 26 سالہ کیپٹن سلمان سرور نے جنوبی وزیرستان کی خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن سلمان سرور کو سینے پر تین گولیاں لگیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
کیپٹن سلمان / سپرد خاک

مزیدخبریں