کراچی (آئی این پی) حکومت سندھ نے انسداد دہشت گردی کی شق کے تحت رینجرز کے اضافی اختیارات میں 3 ماہ کی مزید توسیع کر دی ہے۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے انسداد دہشت گردی کی شق نمبر 5 کے تحت رینجرز کو چھاپے، تلاشی، گرفتاری اور طاقت کے استعمال کے اختیارات شامل ہیں۔ رینجرز کے اختیارات کی تاریخ 22مئی کو ختم ہو رہی تھی۔
اختیارات توسیع