واشنگٹن میں کونسل آف فارن ریلیشنزمیں پاکستانی امورکے ماہرڈینیئل مارکی اورسابق امریکی سفیرکیمرون منٹر نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ پاکستان میں گیارہ مئی کوانتخابات میں قواعد و ضوابط کی سنجیدہ خلاف ورزیاں کی گئیں،انکا کہنا تھاکہ اگر کراچی میں دوبارہ انتخابات ہوئے تو نتائج میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی۔ نوازشریف نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ سیاسی لڑائیاں لڑناچاہتے ہیں یامعیشت کی بحالی۔دونوں رہنماوٴں نے امریکی اخبار کی رپورٹ کو بے بنیاد قراردیا جس میں کہا تھا تھا کہ امریکا نے نوازشریف کو آگے لانے اور عمران خان کوناکام کروانےمیں کردار ادا کیا۔