آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے. تاہم شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ آندھی اور بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور ،گوجرانوالہ اور پنڈی ڈویژن میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ چار روز میں پنجاب ،سندھ ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی توقع کی جا رہی ہے،گزشتہ روز پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں دن بھر گرمی کا راج رہا ،،دن کے اوقات میں درجہ حرارت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو کررہ گئے تاہم شام کے وقت لاہور اور گردونواح میں گرد آلود تیزہواﺅں نے نہ صرف گرمی کا زور توڑ دیا بلکہ موسم بھی خوشگوار ہو گیا.

ای پیپر دی نیشن