سوات +پشاور (نوائے وقت رپورٹ+بی بی سی ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مینگورہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقامی امن کمیٹی کے رکن شاہ بخت کو قتل کر دیا۔ ادھر پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں گذشتہ آٹھ دنوں سے جاری کرفیو کی وجہ سے ایجنسی کے بیشتر مقامات پر کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ راستوں کی بندش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شمالی وزیرستان کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مسلسل کرفیو کی وجہ سے ایجنسی کے اکثر علاقوں میں زندگی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ زیادہ تر علاقوں میں مقامی افراد گھروں کے اندر محصور ہیں، جبکہ علاقے میں تمام بازار، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بھی گذشتہ جمعرات سے بند پڑے ہیں۔
مینگورہ میں فائرنگ سے امن کمیٹی کا رکن جاں بحق
May 16, 2014